Do Meethay Bol
یہ ہیں مسز ہیلن۔ میری محلےدار، انتہائی سلجھی ہوئی، ہنستی مسکراتی ایک روایتی خاتون، ایک بیوہ، چار بچوں کی ماں اور بہت سے پوتے اور پوتیوں کی دادی۔۔۔ بہت سی داستانیں کہتیں چہرے کی جُھریاں، زندگی کے ان گنت تجربوں کے عکاسی کرتے چاندی سے بال، 70 فیصد سے زیادہ بینائی سے محروم آنکھیں جنہوں نے زندگی کے لاتعداد نشیب…

