بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
اپنے وضاحتی بیان میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ہے۔
نصیر الدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مراٹھی اور فارسی کے درمیان تعلق کے بیان کو غلط سمجھا گیا، میں نے کہا تھا بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی زبان کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھا، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔
بھارتی اداکارہ کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارتی اداکار کے اس بیان پر اداکارہ منشا پاشا نے ردعمل دیا تھا۔
As a proud Sindhi who speaks the language within her household, I beg to differ. https://t.co/6XXWaUXRtv
— Mansha Pasha (@manshapasha) June 6, 2023
منشا پاشا نے ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ بطور قابل فخر سندھی جو کہ گھر میں سندھی بولتی بھی ہوں، میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔