ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے وہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں انہوں نے پرکشش نظر آنے کیلئے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
Read also: مجھے کوئی مل گیا لیکن ابھی شادی کیلئے تیار نہیں، راکھی ساونت
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ہر اداکارہ کی طرح انہیں بھی اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف سرجریز کے مشورے دیئے گئے تھے۔
دیپیکا کا کہنا تھا کہ وہ خود پر پُراعتماد اور مطمئین تھیں اس لئے انہوں نے کبھی ایسے فضول مشوروں پر توجہ نہیں دی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ صرف 18 سال کی تھیں، تب انہیں کسی نے پرکشش نظر آنے کے لیے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا تھا جبکہ کئی لوگوں نے انہیں گوری رنگت کیلئے سرجری کا مشورہ دیا۔
دیپیکا پڈوکون نے اِن تمام مشوروں کو بدترین قراردیا اور کہا کہ انہوں نے ان مشوروں پر عمل نہ کرکے بہت اچھا کیا وہ بغیر کسی سرجری کے بھی کامیاب اداکارہ ہیں اور ایسے مشورے نہ ماننے پر وہ خود اپنی شکر گزار ہیں۔