دوستو ہم میں سے بہت سوں نے تصویر میں، ویڈیو میں یا پھر حقیقت میں کسی وسیع و عریض، پھیلے ہوئے صحرا کے بِیچ بڑی بڑی شاخوں والا گھنا درخت دیکھا ہو گا، بہت سوں نے بوسیدہ مکانوں کی پکی اینٹوں کے بیچ میں درخت نما پودے اگتے دیکھے ہوں گے۔
لیکن یہ تصویر دیکھتے ہی پہلی نظر میں ایسا لگا کے یہ photoshop کا کمال ہے مگر تھوڑی سی جانکاری کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ انجیر کا یہ درخت اٹلی کے علاقے Bacoli میں موجود ہے اور ایک غار نما جگہ کی چھت پر الٹا اُگا ہوا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ درخت مقررہ موسم اور وقت کے حساب سے انجیر کا پھل بھی دیتا ہے۔
بہت سی کوشش اور ریسرچ کے بعد بھی اس چیز کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ درخت چھت سے زمین کی جانب کیسے اگا اور آج سالہا سال گزرنے کے باوجود بھی یہ قدرتی “فن پارا” لوگوں کی توجہ اور حیرت کا سبب ہے۔
لیکن بحیثیت مسلمان ہم سب کا ہی ایمان ہے کہ
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے ، وہی خدا ہے۔
بے شک میرا رب ہر چیز پر قادر ہے۔