ایران میں ’بلیوں کا ایک دلچسپ میوزیئم‘ قائم کیا گیا ہے جو رضاکاروں نے ذاتی کوشش سے قائم کیا ہے۔
اس کے دروازے پر موٹی تازی ٹام کیٹ سے ملاقات ہوتی ہے اور اندر 30 سے زائد بلیاں گھومتی نظر آئیں گی۔ تاہم وہ مہمانوں سے جلد ہی مانوس ہوجاتی ہیں۔ یہاں کی سب سے مشہور بلیوں میں شہرزاد، فرخ، شاپور اور شیرین شامل ہیں جو دومنزلہ کیفے میوزیئم میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔
میوزیئم نما کیفے میں ایران، کے علاوہ جنوبی کوریا، یوکرین اور گنی کی بلیاں بھی موجود ہیں۔ جگہ جگہ بلی کی تصاویر، خاکے اور یہاں تک کہ بلی کی شکل والی مہریں اور اسٹیمپ بھی بنائی گئ ہیں۔ کیفے کے مہمان بلیوں سے کھیل سکتے ہیں اور اکثر بلیوں کو گود بھی لیا گیا ہے۔ یہ بلیاں اس سے قبل مختلف جگہوں پر موجود تھیں۔
تاہم زیادہ ترایرانی بلیاں ہیں لیکن فرخ نامی بلی پیدائشی طور پر نابینا ہونے کے باوجود بہت متحرک اور پھرتیلی ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔
بلیوں کے اس میوزیئم میں ان کی نایاب تصاویر اور پینٹنگ بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ بالخصوص ایرانی منی ایچر آرٹ میں بلیوں کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ ایران کے امیر افراد بڑی تعداد میں کتے پال رہے ہیں جس پر مذہبی حلقوں نے تنقید بھی کی ہے۔ لیکن لوگ اب بھی بلیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں۔