بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گے۔
یہ ریئلٹی سیریز 17 جون سے بھارت کے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کی جائے گی۔
او ٹی ٹی نے اپنے انسٹاگرام سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر دلعزیز سلمان خان سب سے بڑے ریئلٹی شو کو واپس لا رہے ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس بار لگائیں گے بھی آپ اور بچائیں گے بھی آپ۔
واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن میں فلمساز کرن جوہر نے میزبانی کی تھی۔
پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں، سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے نئے سیزن میں حصہ لینے والوں کی فہرست کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔