ایک تہوار پر فینسی ڈریس شو کے لئے ایک صاحب نے کتے کا بہروپ بھر رکھا تھا اور وہ بالکل کتا دکھائی دے رہا تھا۔ جب وہ ڈریس شو میں شرکت کے لئے جا رہے تھے تو راستے میں آوارہ کتے پکڑنے والے شخص نے انہیں دبوچ لیا اور گھسیٹ کر بلدیہ کے ٹرک کی طرف لے جانے لگا۔
وہ شخص چلانے لگاکہ میں نے فینسی ڈریس شو کے لئے یہ بہروپ دھار رکھا ہے۔ ”بکواس بند کرو۔“کتے پکڑنے والے نے کہا۔”میں نے صبح سے اب تک بارہ کتے پکڑے ہیں، ہر کتے نے اسی قسم کی بات کی ہے۔“