بھارت کی کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے خاوند ہرش کو حال ہی میں عدالت سے ریلیف ملا ہے۔
اسپیشل کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی طرف سے ان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
بھارتی اور ان کے خاوند کے گھر سے 86.5 گرام چرس برآمدگی پر این سی بی نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
اسی دن بھارتی اور ہرش کو مجسٹریٹ نے 15 ہزار فی کس کے حساب سے ضمانتی مچلکے پر رہا کر دیا تھا۔
اس فیصلے کے خلاف این سی بی نے اپیل دائر کی تھی۔