بالی ووڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی صاحبزادی عالیہ کشیپ کا کہنا ہے کہ انہیں کم عمری میں منگنی کرنے پر لوگوں نے برا بھلا کہا تھا۔
عالیہ 22 برس کی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ شین گریگور کے ساتھ منگنی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے بہت فالوورز ہیں اور وہ ایک مقبول یوٹیوبر ہیں۔
عالیہ نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ اس عمر میں منگنی کرنے پر انہیں لوگوں نے بہت باتیں سنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ میری زندگی ہے، میں اس کیلئے تیار ہوں، ہم دونوں اس کیلئے تیار ہیں، ہم کچھ وقت سے اس متعلق بات کر رہے تھے۔
عالیہ کشیپ نے کہا کہ وہ اور شین 6 ماہ سے ایک ساتھ رہ رہے تھے جبکہ ان کے رشتے کو 3 برس ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا ادراک تھا کہ شین ہی میرا جیون ساتھی ہے، میں اس رشتے میں بے انتہا خوش ہوں، وہ میرا ہمسفر ہے۔
انہوں نے کہا مجھے واقعتاً اس بات کی پروا نہیں ہے کہ لوگ جلدی شادی کرنے پر ہم سے نفرت کر رہے ہیں۔