لاہوری چھولے

چند روز قبل میں نے فیس بک پر “کرونا اور آلو پالک” کے نام سے ایک چھوٹی سی تحریر پوسٹ کی تھی جس میں میں نے وقت گزاری کی غرض سے پہلی دفعہ آلو پالک پکانے کا اپنا تجربہ آپ احباب کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
جہاں آلو پالک پکانے کا تجربہ میری سوچ سے زیادہ کامیاب رہا وہیں آپ احباب کی حوصلہ افزائی نے مزید پکوان پکانے کی طرف رغبت بھی بڑھائی۔
اسی رغبت کے پیشِ نظر آج میں نے خاص ‘لاہوری چھولے’ بنانے کا سوچا اور صرف سوچا ہی نہیں بلکہ سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہویے اس ڈش کو بھی پوری دلجمعی کے ساتھ بنایا
۔الحمداللہ یقین جانیے بہت بہترین بنے۔ میں نے سوچا آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر کے داد بھی وصول کر لوں اور آپ کے محبت بھرے مزید کمنٹس بھی سمیٹ لوں۔ اس لاک ڈاؤن میں وقت گزاری کا یہ طریقہ خوب ہے، نئے نئے تجربے بھی کرنے کو مل رہے ہیں اور آپ احباب کے ساتھ رابطے کا بہانہ بھی۔
ایک اور بات کہ ‘لاہوری چھولے’ پکانے کے دوران اپنی اگلی نئی غزل کے کچھ ادھورے اشعار بھی مکمل کر لئے جو انشاءاللہ چند ایک روز میں آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔
اللہ پاک ہم سب کو اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اپنی امان میں رکھے اور ہر قسم کی آزمائش سے دور رکھے۔
دعاگو
محمدعظیم حیات