شہرِ طیبہ کبھی تو جائیں گے۔۔
اُمیدِ واثق ہے کہ سب احباب الحمدللہ بخیریت و عافیت ہوں گے۔ یوں تو ان حالات میں وقت کاٹے نہیں کٹتا سب کچھ رُکا رُکا سا محسوس ہوتا ہے لیکن جب گزرے ہوئے دنوں یا ہفتوں کو سوچیں تو ایسا لگتا ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب کچھ بیت گیا۔
کل ہی کی بات ہے جب ہم ایک دوسرے کو رمضان شریف کی آمد کی مبارکباد دے رہے تھے اور آج الحمدللہ ہم تیسرے عشرے میں داخل ہوچکے۔
اپنی ایک نعت شریف پہلے عشرے میں لکھ کر شیئر کرنے کی جرات کی تھی اور ایک جرات تیسرے عشرے میں کر رہا ہوں دعا ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں قبول ہوجائے۔
اللہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم سب پر اپنی رحمتوں کا خاص نزول فرمائے ۔
شہرِ طیبہ کبھی تو جائیں گے۔۔
دعاگو
محمد عظیم حیات