١- *اقترب للناس حسابهم وهم في غفلة معرضون*
(قریب آ گیا ہے لوگوں کے حساب کا وقت، اور وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں)
٢- *لقد أنزلنا إليكم كتابا فيه ذكركم أفلا تعقلون*
(لوگو، ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟)
٣- *وما خلقنا السماء والأرض وما بينهما لعبين*
(ہم نے اِس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان میں ہے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے)
٤- *بل نقذف بالحق على الباطل فيدمغه فإذا هو زاهق*
(ہم باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا سر توڑ دیتی ہے اور وہ دیکھتے دیکھتے مِٹ جاتا ہے)
٥- *ومن عنده لا يستكبرون عن عبادته ولا يستحسرون*
(جو (فرشتے) اس کے پاس ہیں وہ نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ کر اُس کی بندگی سے سرتابی کرتے ہیں اور نہ ملول ہوتے ہیں)
٦- *لو كان فيهما آلهة إلا الله لفسدتا*
(اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دُوسرے خدا بھی ہوتے تو (زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑ جاتا)
٧- *وجعلنا من المآء كل شيء حي*
(ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی)
٨- *كل نفس ذائقة الموت ونبلوكم بالشر والخير فتنة*
(ہم اچھے اور بُرے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کر رہے ہیں)
٩- *كل في فلك يسبحون*
(سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں)
١٠- *خلق الإنسان من عجل*
(انسان جلد باز مخلوق ہے)
١١- *ونضع الموازين القسط ليوم القيامة فلا تظلم نفس شيئا وإن كان مثقال حبة من خردل أتينا بها*
(قیامت کے روز ہم ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو رکھ دیں گے، پھر کسی شخص پر ذرہ برابر ظلم نہ ہو گا جس کا رائی کے دانے کے برابر بھی کچھ کیا دھرا ہو گا وہ ہم سامنے لے آئیں گے)
١٢- *أفتعبدون من دون الله ما لا ينفعكم شيئا ولا يضركم*
(“پھر کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اُن چیزوں کو پوج رہے ہو جو نہ تمہیں نفع پہنچانے پر قادر ہیں نہ نقصان)
١٣- *وأوحينا إليهم فعل الخيرات وإقام الصلاة وإيتاء الزكوة*
(ہم نے انہیں وحی کے ذریعہ نیک کاموں کی اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کی ہدایت کی)
١٤- *فهل أنتم شاكرون*
(پھر کیا تم شکر گزار ہو؟)
١٥- *وأنا ربكم فاعبدون*
(میں تمہارا رب ہوں، پس تم میری عبادت کرو
١٦- *فمن يعمل من الصالحات وهو مؤمن فلا كفران لسعيه وإنا له كاتبون*
(پھر جو نیک عمل کرے گا، اِس حال میں کہ وہ مومن ہو، تو اس کے کام کی نا قدری نہ ہو گی، اور اُسے ہم لکھ رہے ہیں)
١٧- *وهم في ما اشتهت أنفسهم خلدون*
(وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنی من بھاتی چیزوں کے درمیان رہیں گے)
١٨- *لا يحزنهم الفزع الأكبر وتتلاقهم الملائكة هذا يومكم الذي كنتم توعدون*
(وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت اُن کو ذرا پریشان نہ کرے گا، اور ملائکہ بڑھ کر اُن کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ “یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا”)
١٩- *أن الأرض يرثها عبادي الصالحون*
(زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے)
٢٠- *وما أرسلنك إلا رحمة للعالمين*
(اے محمدؐ، ہم نے جو تم کو بھیجا ہے تو یہ دراصل دنیا والوں کے حق میں ہماری رحمت ہے)
٢١- *وربنا الرحمن المستعان على ما تصفون*
(، تم جو باتیں بناتے ہو اُن کے مقابلے میں ہمارا ربِّ رحمان ہی ہمارے لیے مدد کا سہارا ہے”)
٢٢- *ياأيها الناس اتقوا ربكم إن زلزلة الساعة شيء عظيم*
(لوگو، اپنے رب کے غضب سے بچو، حقیقت یہ ہے کہ قیامت کا زلزلہ بڑی (ہولناک) چیز ہے)
٢٣- *ومن الناس من يجادل في الله بغير علم ويتبع كل شيطان مريد*
(بعض لوگ ایسے ہیں جو عِلم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں)
٢٤- *وأن الساعة آتية لا ريب فيها وأن الله يبعث من في القبور*
(قیامت کی گھڑی آ کر رہے گی، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، اور اللہ ضرور اُن لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں جا چکے ہیں)
٢٥- *ومن الناس من يعبد الله على حرف فإن أصابه خير إطمئن به وإن أصابه فتنة انقلب على وجهه خسر الدنيا والآخرة*
(اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو کنارے پر رہ کر اللہ کی بندگی کرتا ہے، اگر فائدہ ہوا تو مطمئن ہو گیا اور جو کوئی مصیبت آ گئی تو الٹا پھر گیا اُس کی دنیا بھی گئی اور آخرت بھی)
٢٦- *ومن يهن الله فما له من مكرم*
(جسے اللہ ذلیل و خوار کر دے اُسے پھر کوئی عزّت دینے والا نہیں ہے)
٢٧- *فالذين كفروا قطعت لهم ثياب من نار يصب من فوق رؤوسهم الحميم*
(اِن میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں، اُن کے سروں پر کھَولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا)
٢٨- *يحلون فيها من أساور من ذهب ولؤلؤا*
(وہاں وہ سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیے جائیں گے)
٢٩- *فاجتنبوا الرجس من الأوثان واجتنبوا قول الزور*
(پس بتوں کی گندگی سے بچو، جھوٹی باتوں سے پرہیز کرو)
٣٠- *ومن يعظم حرمات الله فهو خير له عند ربه*
(جو کوئی اللہ کی قائم کردہ حرمتوں کا احترام کرے تو یہ اس کے رب کے نزدیک خود اسی کے لیے بہتر ہے)
٣١- *وأطعموا القانع والمعتر*
(اُن کو بھی کھلاؤ جو قناعت کیے بیٹھے ہیں اور اُن کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں)
٣٢- *لن ينال الله لحومها ولا دماؤها ولكن يناله التقوى منكم*
(نہ اُن کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے)
٣٣- *إن الله يدافع عن الذين آمنوا*
(یقیناً اللہ مدافعت کرتا ہے اُن لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں)
٣٤- *ولينصرن الله من ينصره*
(اللہ ضرور اُن لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے)
٣٥- *الملك يومئذ لله يحكم بينكم*
(اُس روز بادشاہی اللہ کی ہو گی، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا)
٣٦- *ليدخلنهم مدخلا يرضونه*
(وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گاجس سے وہ خوش ہو جائیں گے)
٣٧- *ومن عاقب بمثل ما عوقب به ثم بغي عليه لينصرنه الله*
(اور جو کوئی بدلہ لے، ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا، اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو، تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا)
٣٨- *ياأيها الذين آمنوا اركعوا واسجدوا واعبدوا ربكم وافعلوا الخير*
(اے لوگو جو ایمان لائے ہو، رکوع اور سجدہ کرو، اپنے رب کی بندگی کرو، اور نیک کام کرو)
٣٩- *وجاهدوا في الله حق جهاده هو اجتباكم وما جعل عليكم في الدين من حرج*
(اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے اُس نے تمہیں اپنے کام کے لیے چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی)
٤٠- *واعتصموا بالله هو مولاكم فنعم المولى ونعم النصير*
(اللہ سے وابستہ ہو جاؤ وہ ہے تمہارا مولیٰ، بہت ہی اچھا ہے وہ مولیٰ اور بہت ہی اچھا ہے وہ مددگار)