❤❤❤ سالگرہ مبارک پیارے ابو جان ❤❤❤
سالگرہ مبارک ابو جان
ہر انسان کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتا ہے جس کی ہر عادت یا ادا اس کے لیے بہترین نمونہ ہوتی ہے اور وہ ہر صورت میں اپنے اس آئیڈیل کی ہر خوبی کو اپنانا چاہتا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میرے والد محترم میرے آئیڈیل ہیں اور کیوں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ان میں وہ تمام خوبیاں دیکھی ہیں جو ایک اعلٰی ظرف کے حامل انسان میں اللہ کی طرف سے جیسے اس کے خمیر کا حصہ ہوں۔
سب سے پہلے تو یہ کہ وہ مثالی باپ تو ہیں ہی مگر ایک بیٹا ہونے کی حیثیت سے مثالی اولاد بھی ہیں۔ میں یہ حلفًا کہہ سکتا ہوں کہ ہوش سنبھالنے سے لے کر آج تک میں نے انکو دادا، دادی کے ساتھ بدتمیزی تو بہت دور کی بات کبھی اونچی آواز میں بات کرتے بھی نہیں سنا۔ اب جب کہ الحمدللہ میرے والد صاحب خود بھی دادا بن چکے ہیں آج بھی کوئی کام اس وقت تک نہیں کرتے جب تک اپنے ابا جان یعنی میرے دادا جان سے اس کام کی اجازت طلب نہیں کرلیتے ۔
الحمدللہ لگ بھگ پینتالیس ،پچاس سال کے قریب میڈیکل سٹور کو چلاتے گزر گئے اور آج بھی رزق حلال کی خاطر اسی معمول کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔ اللہ کے فضل سے ہمیشہ حلال اور طیب کھلایا اور اسی کی ترغیب بھی دی۔
گفتگو میں انتہا درجے کی شائستگی اور عمدہ اخلاق کا بہترین نمونہ۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کبھی بھی ان کو کسی قسم کی بدکلامی یا بد تہذیبی کا مرتکب دیکھا ہو۔ دوسروں کے مشکل وقت میں ہمیشہ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے پایا۔ دوستوں ،رشتہ داروں میں ہر دلعزیز شخصیت اگر کوئی دیکھی تو والد صاحب کو ہی دیکھا۔
میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے مگر شاید پوری ایک کتاب چاہیے لکھنے کو۔ بس اتنا ہی کہوں گا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ محمد اقبال حیات میرے والد ہیں اور میں ان کا بیٹا۔
آج میں جو کچھ بھی ہو صرف انہی کی بدولت ہوں اور آج ان کی سالگرہ پر دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان کا اقبال مزید بلند کرے، ان کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے، ہم چاروں بھائیوں کو توفیق دے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی گزاریں اور ان کی خدمت کر کے جنت کما سکیں۔
آخر میں ایک بات اور کہ میں آج ایک چھوٹے بچے کی طرح آپ سب کے سامنے والد صاحب کو یہی کہنا چاہتا ہوں۔
ابو جان آپ میرے آئیڈیل ہیں میں آپ سے اتنا پیار کرتا ہوں، اتنا پیار کرتا ہوں کہ بس بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔ جو کچھ بھی آپ نے ہمارے لیے کیا اس کا بہت بہت شکریہ۔
I LOVE YOU ABU JAAN ❤ ❤ ❤

ماشاءاللہ
اللہ پاک انکل کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطاء فرمائے۔
اور رہتی دنیا تک ان کا سایہ آپ سب کے سر پر سلامت رکھے۔
آمین یا رب العلمین
Happy Birthday Uncle Gee
Aameen