FunPaaray - فن پارے
Saturday, December 9, 2023
28 °c
Dubai
29 ° Sat
30 ° Sun
30 ° Mon
30 ° Tue
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے
No Result
View All Result
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے
FunPaaray - فن پارے

جلد کو خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے

by Fun Paaray
06/07/2023
in بلاگ
A A
0
جلد کو خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے
Share on FacebookShare on TwitterShare on WhatsAppSend to Friend

جلد کو خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے

 

خواتین کیلئے دنیا کا سب سے دلچسپ موضوع حسن و خوبصورتی ہے ۔ خواتین خو اہ صاف رنگت کی مالک ہوں یا درمیانے اور گہرے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد دلکش اورداغ دھبوں سے پاک رہے اس مقصد کے تحت کثیر سرمایہ خرچ کرکے کئی طرح کی ادویات ‘ کریمیں اورتیل استعمال کئے جاتے ہیں لیکن ایسا کرنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں ہوتا۔

تو چلئے ایسا کرتے ہیں کہ آپ کو کچھ ایسی چیزیں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کی اندرونی صحت کی بحالی کیساتھ جلد کی تازگی کیلئے بھی بے مثل سمجھتی جاتی ہیںمثال کے طور پرگاجر‘کدو‘آلو اورکینوسمیت نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیوں میں ”بیٹاکیروٹین“ اور دیگر کیروٹینوئیڈز جلد کیلئے کسی ڈاکٹر سے کم نہیں۔ مندرجہ بالا اشیاءمیں موجود ”بی ٹا کیروٹین“ جسم میں وٹامن اے بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بی ٹا کیروٹین جلد کو نرم رکھتا ہے اور اسکے خلیات ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس کی طرح کام کرتے ہوئے آزاد خلیوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے۔

strawberry blueberry

اسٹرابیری‘ بلیوبیری‘ بلیک کرنٹ اور رسبریاں جلد کےلیے بہت مفید ہوتی ہیں جن میں بھرپور وٹامن سی موجود ہیں۔ غذائی ماہرکیسنڈرا بارنس کہتی ہیں کہ ”ایک جانب وٹامن سی جلد کی لچک کے ذمے دار کولاجن کو اچھا کرتی ہیں۔ دوسری جانب وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ کے خواص رکھتی ہیں۔“اس کے علاوہ بیریوں میں کیورسیٹن‘ کیٹاچن اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اگر انہیں سادہ دہی کے ساتھ کھایا جائے تو اس کے بہترین فوائد برآمد ہوتے ہیں۔

تیل دار مچھلیاں مثلاً سامن‘ ٹراؤٹ‘ سرمائی اور ترلی (سرڈائین) مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہے جو جلد کو خوبصورت اور توانا بناتی ہیں۔ یہ طے ہے کہ اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز جلد کے نکھار اور شادابی میں بہت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ان مچھلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجزا ءجلد کو نمی اور اضافی پانی فراہم کرتے ہیں جو جلد کو خشک اور کھردرا ہونے سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ دھوپ میں موجود الٹراوئلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

avocado salmon trout

ایواکیڈو کو سپر فوڈز قراردیا گیا ہے۔ خون میں کولیسٹرول کم کرنے‘ صحت کو درست رکھنے اور دل کے امراض کو کم کرنے میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد متاثر ہونے کو روکتے ہیں اور جلن بننے والے اجزا ءکو ختم کرتے ہیں۔ ایواکیڈو جو اب پاکستان میں بھی باآسانی دستیاب ہے ‘ جلد کی نمی ختم ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے کیروٹونوئیڈز‘ اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا ءپائے جاتے ہیں ۔

تازہ ہری سبزیوں کے رس میں کیلشیئم ‘ میگنیشیئم اور دیگر الکلائیڈز ہوتے ہیں جو جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اگر جسم میں الکلی کا توازن بگڑجائے تو ایگزیما جیسے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جلد بد نما ہوجاتی ہے‘ تازہ ہری سبزیاں الکلی کو متوازن رکھتی ہیں۔ سبزیوں کا جوس وٹامن سی‘ بی ٹا کیروٹین اور دیگر اشیا ءسے بھرپورہوتا ہے ۔اگر آپ جوس نہیں پینا چاہتے تو ہری اور ہرے پتوں والی سبزیاں خوب کھائیں یہ جلد کو مضر اثرات سے پاک رکھتے میں مدد دیتی ہیں۔

انڈا غذائیت سے بھرپورہوتا ہے۔ یہ چہرے کی جلد‘ جھریوں کے خاتمے کیلئے مفید ہیں۔ انڈوں میں زیادہ مقدار میں نیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں۔ ایک انڈے میں وٹامن اے‘ بی 5‘ بی 12‘بی 2‘ وٹامن ڈی‘ بی 6 اور وٹامن ای کےساتھ ساتھ وافر مقدار میں کیلشئیم اور زنک ہوتا ہے۔ یہ دل کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزا ءخوبصورت اور چمکدار جلد مہیا کرتے ہیں۔

پالک ایک بہت مفید سبزی ہے۔ پالک کے ہرے پتے جلد کیلئے انتہائی مفید ہیں‘اس میں موجود نیوٹرینٹس کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں جبکہ سورج کی شعاعوں کا اثر بھی زائل کرتے ہیں۔ پالک کا استعمال جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پالک کے پتوں میں وٹامن اے اور سی زیادہ ہوتا ہے یہ جلد کی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا استعمال چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔

ڈیٹوکس واٹر جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ واٹر ڈیٹوکس گھر میں بنایا جانے والا ایسا مشروب ہے جسے استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے۔آپ ایک بوتل میںپانی‘ کٹے ہوئے ترش پھل اورسیب کے علاوہ پودینے کے پتے ڈال کر رکھ دیں اور سارا دن اس پانی کو پئیں۔ اس طریقے سے اس پانی میں پھلوں کا نچوڑ آ جاتا ہے ۔اس سے چہرہ تروتازہ ہوگا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

 

10 tips for beautiful smooth skin

 

5
ShareTweetSendSend
Fun Paaray

Fun Paaray

‘فن پارے’ فن کے لغوی معنی ہنر، کاریگری اور پارہ کے لغوی معنی پارچہ، ٹکڑا کے ہیں۔ سائٹ کو ‘فن پارے’ کا نام دینے کا مقصد یہی تھا کہ یہ نام اس سائٹ کی پہچان بن جائے۔ ادب سے منسلک کِسی قِسم کا بھی فن چاہے وہ نظم، نثر، غزل، خطاطی یا کسی بھی شکل میں ہو ‘فن پارے’ کی زینت بنے۔

Related Posts

یادوں کی بوچھاڑ
بلاگ

یادوں کی بوچھاڑ

06/14/2023
مسز ہیلن دو میٹھے بول۔
بلاگ

مسز ہیلن دو میٹھے بول۔

06/14/2023
روٹی کُھل گئی اے
بلاگ

روٹی کُھل گئی اے

06/15/2023
عامر لیاقت تم کو نہ بھول پائیں گے۔
بلاگ

عامر لیاقت تم کو نہ بھول پائیں گے۔

06/10/2023
Marhoom Ki Yaad Mein
بلاگ

Marhoom Ki Yaad Mein

06/07/2023
پکانے کا تیل کون سا بہتر؟
بلاگ

پکانے کا تیل کون سا بہتر؟

06/07/2023

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فن پارے

© 2023 Fun Paaray

Navigate Site

  • ہوم
  • ہمارے متعلق
  • رابطہ کیجیے
  • اشتہار دیں

Follow Us

No Result
View All Result
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے

© 2023 Fun Paaray