FunPaaray - فن پارے
Thursday, November 30, 2023
28 °c
Dubai
29 ° Sat
30 ° Sun
30 ° Mon
30 ° Tue
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے
No Result
View All Result
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے
FunPaaray - فن پارے

انتیسویں سپارے کے اہم نکات

by Fun Paaray
06/07/2023
in بلاگ
A A
0

para29

Share on FacebookShare on TwitterShare on WhatsAppSend to Friend

 

١- *الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ. الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ مَا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَٰنِ مِنْ تَفَاوُتٍ ۖ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِنْ فُطُورٍ*
جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی۔ جس نے تہ بر تہ سات آسمان بنائے تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟

٢- *(إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ۔ تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ*
جب وہ اُس(جھنم) میں پھینکے جائیں گے تو اسکے دھاڑنے کی ہولناک آواز سنیں گے اور وہ جوش کھا رہی ہوگی۔ شدت غضب سے پھٹی جاتی ہو گی ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا، اُس کے کارندے اُن لوگوں سے پوچھیں گے “کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟”

٣- *وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ*
(اور بے شک آپ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اخلاق کے بلند مرتبے پر فائز ہیں)

٤. *يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ. خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ*
جس روز سخت وقت آ پڑے گا اور لوگوں کو سجدہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے. اِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا (اور یہ انکار کرتے تھے).

٥- *فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ. وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ*
پس اے نبیؐ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہوگی. میں اِن کی رسی دراز کر رہا ہوں، میری چال بڑی زبردست ہے.

٦- *وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ. يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنْكُمْ خَافِيَةٌ*
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا

٧- *فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ. إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ. فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ*
اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا “لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال، میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے”پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا

٨- *وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ. وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ*
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا “کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا۔ اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے

٩- *خُذُوهُ فَغُلُّوهُ. ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ. ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ*
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو۔ پھر اِسے جہنم میں جھونک دو۔ پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

١٠- *تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ*
ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

١١- *إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا*
انسان کم حوصلے والا پیدا کیا گیا ہے

 *إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ*
حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ جاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا

 *وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا*
اور یہ کہ “انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا”

 *فَمَنْ يُؤْمِنْ بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا*
جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا

 *وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا*
جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا

 *وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أبَدًا*

جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے

 *قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا۔ نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا۔ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا*
رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم- آدھی رات، یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو

 *إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا*
درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے

 *فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا۔ السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا*
اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاؤ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے

 *فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ۚ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَىٰ ۙ وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ ۙ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيم*
جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو اُسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہونگے، کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں، اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جا سکے پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے اللہ سے مغفرت مانگتے رہو، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے۔

 *قُمْ فَأَنْذِرْ۔ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ۔ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ۔ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ*
اٹھو اور خبردار کرو۔ اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو۔ اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔ اور گندگی سے دور رہو

 *وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ۔ لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ۔ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ۔ لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَر۔ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ۔ وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَة*
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟۔نہ باقی رکھے نہ چھوڑے۔ کھال جھلس دینے والی۔ انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں۔ ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں۔

 *كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ. إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ*
ہر شخص اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گرفتار ہوگا. دائیں بازو والوں کے سوا.

 *مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ. قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ. وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ. وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ*
تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟ وہ کہیں گے “ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے. اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے.

 *هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ*
وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے

 *بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ*
ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں

 *بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ. وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرة*
انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے۔ چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے

 *وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ۔ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ۔ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ۔ تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ*
اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے، اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے۔ اور کچھ چہرے اداس ہوں گے، اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے

 *إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا*
ہم نے انسان کو راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا

 *وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا۔ إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا*
اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں(اور اُن سے کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

 *وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا*
وہاں (جنت میں) جدھر بھی تم نگاہ ڈالو گے نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سر و سامان تمہیں نظر آئے گا

 *وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا*
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نہ چاہے۔ یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے

 *إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ۔ كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ*
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں

 *هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ۔ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ*
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے۔ اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل کر دیکھو

ShareTweetSendSend
Fun Paaray

Fun Paaray

‘فن پارے’ فن کے لغوی معنی ہنر، کاریگری اور پارہ کے لغوی معنی پارچہ، ٹکڑا کے ہیں۔ سائٹ کو ‘فن پارے’ کا نام دینے کا مقصد یہی تھا کہ یہ نام اس سائٹ کی پہچان بن جائے۔ ادب سے منسلک کِسی قِسم کا بھی فن چاہے وہ نظم، نثر، غزل، خطاطی یا کسی بھی شکل میں ہو ‘فن پارے’ کی زینت بنے۔

Related Posts

یادوں کی بوچھاڑ
بلاگ

یادوں کی بوچھاڑ

06/14/2023
مسز ہیلن دو میٹھے بول۔
بلاگ

مسز ہیلن دو میٹھے بول۔

06/14/2023
روٹی کُھل گئی اے
بلاگ

روٹی کُھل گئی اے

06/15/2023
عامر لیاقت تم کو نہ بھول پائیں گے۔
بلاگ

عامر لیاقت تم کو نہ بھول پائیں گے۔

06/10/2023
Marhoom Ki Yaad Mein
بلاگ

Marhoom Ki Yaad Mein

06/07/2023
پکانے کا تیل کون سا بہتر؟
بلاگ

پکانے کا تیل کون سا بہتر؟

06/07/2023

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فن پارے

© 2023 Fun Paaray

Navigate Site

  • ہوم
  • ہمارے متعلق
  • رابطہ کیجیے
  • اشتہار دیں

Follow Us

No Result
View All Result
  • ہوم
  • شاعری
  • کہانیاں
    • سبق آموز کہانیاں
  • لطیفے
  • ‎‎اقوال‎‎
  • اسلام
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • میڈیا
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • دیگر
    • بچے
    • خواتین
    • نوجوان
    • پکوان
    • صحت
    • شوبز
  • ہمارے بارے میں
    • ہمارے متعلق
    • اشتہار دیں
    • رابطہ کیجیے

© 2023 Fun Paaray